اسلام آباد یونائٹیڈکی فتوحات ٹیم ورک کا نتیجہ قرار

240

حسن علی نے  پی ایس ایل 6میں اسلام آباد یونائٹیڈکی فتوحات کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔

حسن علی نے کہاکہ ابوظبی کی کنڈیشنز مشکل اور یہاں سخت گرمی ہے مگر بولرز کو سیم اور سوئنگ کرنے میں مدد بھی مل رہی ہے،آپ گرمی یا سردی کو تو کنٹرول نہیں کرسکتے تاہم بطور پروفیشنل کنڈیشنز کے مطابق بہتر بولنگ کرنا ممکن ہے،میں بطور سینئر پلیئر ذمہ داری لیتے ہوئے ٹیم کیلیے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں،اچھی بات یہ ہے کہ دیگر بولرز بھی ساتھ دے رہے ہیں، وسیم جونیئر ایک میچ کے سوا بہتر کارکردگی میں کامیاب رہے،انجری سے کم بیک کے بعد عاکف جاوید نے بھی عمدہ پرفارم کیا،سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بولرز ٹیم کی ضرورت کے مطابق اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ مشکل مگر اچھی لائن و لینتھ اور ویری ایشن کے ساتھ بولنگ کریں تو وکٹیں اڑانے میں لطف بھی آتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پشاور زلمی کیخلاف میچ میں قائم مقام کپتان عثمان خواجہ نے سنچری بنائی، کولن منرو اور آصف علی کے ساتھ برینڈن کنگ نے بھی جارحانہ اننگز کھیلیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور کھلاڑی بھی ایک ٹیم کے طور پر کھیلتے ہیں،اس لیے کامیابیاں بھی حاصل ہورہی ہیں۔