ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں217 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کےکائل جیمیسن کی شاندار بولنگ کی بدولت بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی، پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم 217 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
اجنیکا رہانے 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہے جب کہ کپتان ویرات کوہلی 44 ، روہت شرما نے 34 اور گل 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کے پانچ بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے تیسرے روز کا بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے اور کیوی ٹیم نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا لیے ہیں۔
فائنل کا پہلا روز بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا اور دوسرا دن بھی بارش سے متاثر ہوا تھا۔