برسلز: بیلجیئم میں اسکول کی زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 9 شدید زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے شہر انتورپن میں اسکول کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا، اس دوران عمارت اچانک بیٹھ گئی۔ عمارت کے ملبے تلے 14 مزدور دب گئے۔
حادثہ جلد بازی کی وجہ سے پیش آیا۔ اسکول کو کورونا وبا کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یکم ستمبر سے کھلنا تھا جس کے لیے مزدوروں پر عمارت کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے دباؤ تھا۔