سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 17 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا

262

ریاض: عرب اتحادی افواج نے کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے 17 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں پر 17 ڈرونز سے حملہ کی کوشش کی گئی تاہم عرب اتحادی افواج کی کارروائی کے باعث تمام ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی سرحد سے سعودی عرب کے شہروں کو میزائل اور بمبار ڈرونز سے متعدد بار نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی ماہ سے ان حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئیں ہے جب کہ سعودی اتحادی افواج نے ان حملوں کو فضا میں ہی ناکام بنایا ہے۔