شادی زندگی کا حصہ ہے، مقصد نہیں، کنزہ ہاشمی

225

’رشتے، میری بہوئیں، میکے کو دیدو سندیس، مورے سیاں، تیرے پیار میں، مور محل، محبت تم سے نفرت ہے اور تشنگی‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں شادی کرنا زندگی کا حصہ تو ہے مگر یہ زندگی کا مقصد نہیں۔

کنزہ ہاشمی نے تاحال شادی نہ کرنے سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کب تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

پروگرام کے دوران کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں گلوکاری کا شوق تھا اور انہوں نے بطور گلوکار کیریئر کا آغاز ہی کیا تھا کہ انہیں ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور پھر وہ اداکاری میں ہی مصروف ہوگئیں۔

اداکارہ کے مطابق اداکاری کرنے کے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ دراصل انہیں گلوکاری نہیں بلکہ ایکٹنگ ہی کرنی تھی۔