ہر اداکار کے ساتھ محفوظ فاصلہ رکھتی ہوں: یمنیٰ زیدی

253

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ان کا جتنا فاصلہ اداکاروں کے ساتھ سکرپٹ میں ہوتا ہےوہ ان کے ساتھ عام زندگی میں بھی اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ ایک محفوظ فاصلہ رکھتی ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے اس رویے پر کوئی برا نہیں مانتا؟ جس پر یمنیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے ، کیونکہ پیشہ ورانہ امور سے متعلق ہر کوئی اس طرح کی چیزوں کو سمجھتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر سٹارز کے ساتھ اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں جتنا کہ سکرپٹ میں ہوتا ہے ۔

اداکارہ نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 3 درجن کے قریب پروڈکشنز میں فنکارانہ صلاحتوہں کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہیں بہترین اداکارہ سمیت 2 ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ 7 کے قریب نامزدگیاں بھی ہوئیں۔