ماہرہ خان کا جلد پیادیس سدھارنے کا فیصلہ

273

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان جلد شادی کر کے پیا دیس سدھار جائیں گی، ان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق شادی کیلئے ماہرہ خان اور ان کی پسند سلیم کریم کے خاندانوں میں بات چیت چل رہی ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے خوشخبری سننے کوملے گی۔

ماہرہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے معاشرے میں شادی ایک بڑا فیصلہ ہے اور میں اس کے بارے میں سوچ رہی ہوں اور بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سناؤں گی۔ میری پہلی شادی 2007 میں 21 سال کی عمر میں ہوئی تھی جب میں میچور نہیں تھی، اب شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔