اب عام عینک کو نائٹ وژن میں تبدیل کرنا ممک

297

آسٹریلیا: ہم فلموں میں رات میں دکھائی دینے والی،’نائٹ وژن‘ عینکیں دیکھتے ہیں جو بہت بھاری بھرکم ہوتی ہیں اور عموماً فوجی رات کے وقت ایسے ہی دیکھتے ہیں جیسے ہمیں دن کی روشنی میں دکھائی دیتا ہے۔ اب ایک انقلابی ٹیکنالوجی سے عام عینکوں کو بھی نائٹ وژن بنایا جاسکتا ہے۔ اس ایجاد کا دل نینوکرسٹل ٹیکنالوجی نے جنہیں نائٹ وژن پرت (فلم)کی صورت دی جاسکتی ہے۔

آسٹریلیئن نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) کی ڈاکٹرریشیوکاماچومورال نے یہ اہم کام کیا ہے۔ انہوں نے بالکل نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو جس کے لیے ایک باریک پرت (فلم) بنائی گئی ہے اور اسے براہِ راست کسی بھی شیشے پر چسپاں کرکے روشنی کو فلٹر کیا جاسکتا ہے۔ بس صرف ایک اضافی لیزر درکار ہوتی ہے جو انفراریڈ (زیریں سرخ) روشنی کو تصاویر میں بدل دیتی ہے اور پہننے والا اطراف کے مناظر دیکھ سکتا ہے۔

یہ باریک جھلی کئ سال کی محنت سے بنائی گئی ہے جس میں نینوکرسٹل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس میں انسانی بال سے بھی سینکڑوں گنا باریک ذرات استعمال کئے گئے ہیں جو انفراریڈ روشنی کو عام دکھائی دینے والے (مرئی) فوٹون میں تبدیل کردیتے ہیں۔ اس طرح انسان رات کےاندھیرے میں بھی صاف منظر دیکھ سکتا ہے۔