مائیکروسافٹ کی نئی ونڈوز 11 کے اہم فیچر سامنے آگئے

328

سلیکان و یلی: مائیکروسافٹ ونڈوز 11 کا نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور دیگر بہت سے فیچر آن لائن لیک ہوگئے ہیں۔

ونڈوز کے نئے آپریٹنگ سسٹم  ونڈوز 11  میں موجود تمام فیچر کے اسکرین شاٹس چین کے سرچ انجن بیدو پر شائع ہوگئے ہیں، جس میں نئی آنے والی ونڈوز کا نیا یوزر انٹر فیس، اسٹارٹ مینیو اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔

نئی ونڈوز 11 کا یوزر انٹر فیس اور اسٹارٹ مینیو تو ونڈوز 10x سے ملتا جلتا ہی ہے، بصری طور پر سب سے زیادہ تبدیلی جو صارفین کو نظر آئے گی وہ ٹاسک بار میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے ایپ آئیکونز کو وسط میں کرتے ہوئے  ٹرے ایریا کو صاف کردیا ہے جب کہ نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی دیا گیا ہے۔