خرابی صحت کے باوجود فرائض کی سر انجام دہی، عمران عباس یاسمین راشد کے معترف

305

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی کینسر کی بیماری کی حالت میں کام کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اداکار عمران عباس بھی ان چند لوگوں میں سے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات کو سراہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، کینسر کے مرض کا مقابلہ کرنے کے باوجود پنجاب میں کورونا ویکسینیشن پروگرام کی سربراہی کررہی ہیں۔

اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی شہری 70 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوششوں کو سراہتے ہیں جو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے ہمارے لیے دن رات کام کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے بال، اپنی صحت کھو چکی ہے اور وہ اپنی توانائیاں کھو رہی ہے لیکن پھر بھی انہوں نے پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا اپنا شوق ختم نہیں کیا۔

عمران عباس نے ان کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ایک لمبی اور تندرست زندگی گزاریں گی۔