نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سات افراد ہلاک

212

کھٹمنڈو: نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں میں بہہ کر سات افراد ہلاک ہو گئے۔نیپال کے سندھو پال چوک ضلع میں موسلا دھار بارشوں سے دریا بھر گئے، پانی کی سطح بلند ہونے سے کناروں پر بنے کئی مکان بہہ گئے، سیلابی پانی میں بہہ کر سات افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ گھروں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے تیز ہواوں اور مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔