پانی کے اس جگ میں دنیا کا طاقتور ترین فلٹر بھی نصب ہے

238

 لندن: صرف ایک ماہ انتظار فرمائیں کہ اب طاقتور واٹر فلٹر کے ساتھ دنیا کا پہلا جگ بنایا گیا ہے جس سے اضافی واٹر فلٹر کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اسے ایل اے آر کیو فلٹر کا نام دیا گیا ہے جو انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کے تمام مراحل سے گزر کر تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

اگلے ماہ سے باقاعدہ طور پراس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ اس جگ کے اوپری حصے میں کئی اقسام کے فلٹر لگے ہیں جو فوری طور پر سیسے، کلورین، پارے اور نامیاتی آلودگیاں صاف کردیتا ہے۔ اس کی پشت پر ایک نئی ٹیکنالوجی ’پیوروِز‘ استعمال کی گئی ہے لیکن اس کی خاص تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

لیکن واضح رہے کہ ایک خاص عرصے کے استعمال کے بعد اس کے فلٹر تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انقلابی جگ میں اوپر کی جانب پودوں سے کشید کردہ کاربن فلٹر لگا ہے جو پانی میں موجود سیسے، پارے، کلورین اور خردنامیوں کو صاف کرتا ہے۔ اس عمل میں پانی کا ذائقہ بھی بہتر ہوجاتا ہے۔

دوسرے مرحلے میں پیوروز ٹیکنالوجی اپنا کام کرتی ہے۔ سی جگ میں موجود یہ الٹراوائلٹ فلٹر ہے جس سے پانی گزرتے ہوئے مزید صاف ہوجاتا ہے۔ اس مرحلے میں یہ سخت جان بیکٹیریا، پھپھوند اور وائرسوں کو برباد کردیتا ہے۔ جگ ایک مرتبہ یو ایس بی سے چارج ہونے کے بعد بہت دیر تک چلتا رہتا ہے۔