بھارت کی آئی سی سی ایونٹس پر یوٹرن لینے کی وجہ سامنے آگئی

256

 ممبئی:  بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی ایونٹس پر یوٹرن لینے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی بورڈ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر شروع میں کونسل کی جانب سے عالمی ایونٹس بڑھانے پر مخالفت کی تھی اور آپس میں مل کر الگ بلاک بنانے کا عندیہ بھی دیا تھا،حالیہ آئی سی سی میٹنگ میں متفقہ طور پر اگلے دورانیے کے عالمی ایونٹس کی منظوری دے دی گئی، جس میں چیمپئنز ٹرافی کی بھی واپسی ہورہی ہے۔ بی سی سی آئی کے اس یوٹرن کی وجہ آئی پی ایل کے لیے ونڈو میں توسیع کے امکان کو قرار دیا جارہا ہے۔