ٹوئٹرپر’بائیکاٹ کرینہ کپورخان‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں کیوں آیا؟

310

ممبئی: سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرینہ کپور خان ٹرینڈ چل رہا ہے اوربہت سے بھارتی کرینہ کپورسے خفا نظرآرہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بائیکاٹ کرینہ کپور خان ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے اور لوگ اداکارہ پرہندوؤں کے مذہبی دیوتا رام کی بیوی سیتا پر بنائی جانے والی فلم میں ’’سیتا‘‘ کے مرکزی کردار کے لیے 12 کروڑ کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور ایک فلم کا معاوضہ 6 سے 8 کروڑروپے لیتی ہیں لیکن اس فلم کے لیے انہوں نے 12 کروڑروپے کا مطالبہ کیا تھا۔ لہذا لوگوں کا خیال ہے کہ کرینہ کپور نے اتنازیادہ معاوضہ کا مطالبہ کرکے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔