امریکا کا بھارتی کورونا ویکسین کی منظوری سے انکار

364

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی نے بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو امریکا میں ایمرجنسی استعمال کے لیے منظوری دینے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز ریگولیٹری نے ویکسین مینوفیکچرر کے امریکی شراکت دار آکیوجین کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارتی ویکسین کے استعمال کی منظوری کے لیے مزید تفصیلات فراہم کرے۔

واضح رہے کہ بھارتی کورونا ویکسین کے خطرناک اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں، سینکڑوں بھارتی شہریوں میں کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس کا پتہ چلا ہے جبکہ ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب چین کی ویکسین کو معیاری قرار دیا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے کورونا کے خلاف پہلی چینی ویکسین کا درجہ دے رکھا ہے۔