پیوٹن نے امریکا، جی 7 کی طرف سے لگائے الزامات کو مسترد کر دیا

277

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور جی سیون کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی چینل کو انٹرویو میں روسی صدر پیوٹن نے پوچھا کہ سائبر حملوں کے ثبوت کہاں ہیں؟ الزامات محض ڈرامہ ہیں، اس سے پہلے بھی روس پر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگائے گئے تھے مگر آج تک امریکا کسی بھی الزامات کے ثبوت نہیں پیش کئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو روس اور امریکا کے صدور کی جنیوا میں پہلی ملاقات ہو گی۔