جینیاتی بیماری ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچی نے قرآن حفظ کرکے سب کو حیران کردیا

243

عمان: اردن میں پیدائشی طور پر جنیاتی بیماری ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچی نے اپنی ماں کی مدد سے 7 سال کی شبانہ روز لگن کے ساتھ قرآن حفظ کر لیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والی بیوہ خاتون عواطف جابر نے ایک ایسا کارنامہ انجام دے دیا جسے بلاشبہ معجزہ کہا جا سکتا ہے۔ 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی بیوہ ماں نے ڈاؤں سنڈروم کی شکار اپنی بیٹی کو قرآن حفظ کرا کے اس بیماری میں مبتلا پہلی حافظ قرآن بنا دیا۔