سعودی حکومت نے رواں برس حج کیلئے سعودی عرب میں مقیم لوگوں کیلئے تین پیکجز کی منظوری دیتے ہوئے خواتین کو مِحرم کے بغیر حج کی درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق حج کا ارادہ رکھنے والے تمام شہریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ حج کیلئے گزشتہ روز سے شروع ہونے والی رجسٹریشن کا عمل 23 جون رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔
رواں برس بھی عالمی وبا کے باعث حج کو سعودی شہریوں اور سعودیہ میں مقیم لوگوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ حج صرف 60 ہزار لوگ ادا کرسکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کے لیے 3 حج پیکیجز کی منظوری دی گئی، انسدادِ کورونا کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج میں اضافہ ہوا ہے۔