فیس بک اسمارٹ واچ اگلے سال پیش کی جائے گی

338

سان فرانسسكو: فیس بک کی اسمارٹ واچ اگلے برس فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی، اگرچہ فیس بک نے اس کا اعلان تو نہیں کیا لیکن ٹیکنالوجی کے بھیدی ماہرین اور ویب سائٹس نے اس کی اگلے برس فروخت کا دعویٰ کیا ہے۔

فیس بک نے اپنے ہارڈویئر کے کئی اعلانات کیے ہیں جن میں وڈیو کال کا دستی آلہ، آے آر(آگمینٹڈ ریئلٹی) عینک اور ورچول ریئلٹی کے لیے آکیولس ہیڈ ڈسپلے شامل ہیں لیکن ایک پوسٹ سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ فیس بک اسمارٹ واچ پر کام کر رہا ہے، جس کا ثبوت آگے آرہا ہے۔

مشہور ویب سائٹ دی ورج کے مطابق فیس بک اسمارٹ واچ میں دو کیمرے نصب ہوں گے۔ ان کی بدولت صارف تصاویر اور ویڈیو بناسکیں گے۔ پھر ان تصاویر اور ویڈیو کو فوری طور پر انسٹا گرام اور فیس بک پر پوسٹ کیا جاسکے گا۔ دی ورج نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کچھ یوں لکھا ہے :

’ اگلی جانب لگا 1080 پکسل کیمرا ویڈیو کالنگ کے لیے مختص ہوگا، واچ کو خانے سے الگ کیا جاسکتا ہے اور یہاں پشت والا کیمرا سامنے کی ویڈیو یا تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوگا، گھڑی کا فریم دھاتی ہے جس پر واچ فٹ ہوسکتی ہے اور الگ ہوسکتی ہے لیکن اس واچ کو بیک پیک یا گاڑی کے ڈیش بورڈ پر سامنے کی جانب بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے فیس بک کئی کمپنیوں سے معاہدہ بھی کررہا ہے‘۔