ڈھاکا پریمیئر لیگ کے اعلیٰ عہدیدار تصادم میں زخمی

228

ڈھاکا: بنگلادیش میں فیکٹری ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈھاکا پریمیئر لیگ کے اعلیٰ عہدیدار بھی زخمی ہوگئے۔ 

ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ آفیشلز میچ کروانے کے لیے بنگلادیش کے نیشنل اسپورٹس انسٹیٹیوٹ کا رخ کررہے تھے جہاں ایونٹ کے دو میچز شیڈول تھے تاہم انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث بدترین ٹریفک جام تھا جس میں یہ عہدیدار بھی پھنس گئے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق چند شرپسند عناصر نے ڈھاکا پریمیئر لیگ کے عہدیداروں کی گاڑی پر بھی حملہ کیا جس سے ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے اندر موجود میچ آفیشلز پولیس اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی آفیشلز کی مدد سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔