پاکستان بیس بال فیڈریشن نے امریکن کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

223

پاکستان میں بیس بال کو فروغ دینے کے مشن کے تحت امریکن کوچ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

بیس بال ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں کو کھیل کے اسرار ورموز سکھانے امریکن بیس بال کوچ برائن فرچز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

امریکی کوچ برائن فرچز قومی کیمپ میں کھلاڑیوں کو بیس بال کی جدید تکنیک سکھائیں گے۔

خبریں ہیں کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن نے امریکی کوچ برائن فرچز سے ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔

ابتدائی طور پر برائن فرچز ایک ہفتے پاکستان میں قیام کرینگے، وہ اگست میں پھر سے پاکستان آئینگے اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

برائن فرچز کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بیس بال کی اکیڈمیوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔