راج کندرا کی پہلی بیوی کے شلپا شیٹھی پر سنگین الزامات

233

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کی ذمہ دار شلپا شیٹھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر اور پروڈیوسر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شلپا شیٹھی پر الزام لگاتے ہوئی کہہ رہی ہیں کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کے پیچھے شلپا شیٹھی کا ہاتھ تھا۔ تاہم اب راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے ان الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے ان کی سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئےالٹا اپنی بیوی کے بارے میں کئی انکشاف کیے ہیں۔ ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ ان کی سابق اہلیہ کویتا کو ان کی موجودہ اہلیہ شلپا شیٹھی کے خلاف بیانات اور انٹرویوز دینے کے لیے کئی ہزار پاؤنڈز دئیے گئے۔