اداکارہ صبیحہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال گزرگیا

224

لاہور: حسن و جمال اور دلکش آواز کی مالکہ صبیحہ خانم کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک سال گزر گیا۔

صبیحہ خانم نے  فلمی سفر کا آغاز ’’بیلی‘‘ سے کیا پھر لالی ووڈ میں چار دہائیوں تک راج کیا، “پاکستانی سینما کی خاتون اول قرار پانے والی صبیحہ خانم فلم انڈسٹری کے ان مقبول ترین ناموں میں سے تھیں جنھوں نے نہ صرف اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل موہ لیے بلکہ انھیں6بار نگار ایوارڈز کے ساتھ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

فلم انڈسٹری کی پہلی سپر اسٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا، وہ 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں،فلمی کیریئر کا آغاز ’’بیلی‘‘ سے کیا، 1954 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گمنام‘‘ سے ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔صبیحہ خانم نے نامور اداکار سنتوش کمار کے ساتھ47 فلموں میں کام کیا ، فلم ”حسرت“ کے دوران دونوں شادی کے پاکیزہ بندھن میں بندھ گئے۔