امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 14 افراد زخمی، ایک ملزم گرفتار

259

امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں 2 افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ دونوں ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

آسٹن کے محکمہ پولیس کے سربراہ جوزف چیکون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر میں رات دیر گئے تک محافل کے انعقاد کے لیے مقبول علاقے میں فائرنگ کا واقعہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ واقعہ دو فریقین کے درمیان سامنے آنے والا تنازع معلوم ہوتا ہے جس سے زیادہ تر اطراف میں موجود راہگیر متاثر ہوئے’۔

پولیس سربراہ نے بتایا کہ نزدیک موجود اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیں۔