تائیوان کے دارالحکومت تائپی سے سوا دو گھنٹے میں ویتنام پہنچنے والی پرواز کو "کے ہو چی میٹ سٹی” ائیرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے 5 گھنٹے فضا میں چکر کاٹنا پڑ گئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر ویتنام کے شہر کے ہو چی میٹ کے ٹین سونٹ ائیر پورٹ پر ویتنام جیٹ ائیر کا مسافر بردار طیارہ رن وے سے ٹکرا گیا لیکن خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ویتنام کے سیاحتی جزیرے فو کوکوک سے ٹیک آف کرکے لگ بھگ 59 منٹ کے سفر کے بعد کے ہوچی میٹ سٹی پہنچا تھا وہ شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے رن وے سے پھسل گیا۔
ویتنام جیٹ نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ جہاز میں کتنے مسافر سوار تھے تاہم کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز کے تمام مسافر اور عملہ سب محفوظ ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی وجہ سے اتوار کے روز ہوائی اڈے کو مختصر طور پر بند کردیا گیا تھا۔