شاہ رخ اداکار کرسٹین بیل کے عشق میں مبتلا،شادی کی خواہش کا اظہار

81

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مشہور ہالی ووڈ فلم ’بیٹ مین‘ کے ہیرو کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

مشہور ہالی ووڈ فلم ’بیٹ مین‘ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے کرسٹین بیل کو کون نہیں جانتا، یقینی طور پر ہالی ووڈ اداکار کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں لیکن حیران کن طور پر دنیا بھر میں مداحوں کی ایک طویل فہرست رکھنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان خود ہالی ووڈ اسٹار کرسٹین بیل کے نہ صرف مداح ہیں بلکہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان ’بیٹ مین‘ کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ ایک ٹی وی انٹریو میں کنگ خان نے کہا تھا کہ اگر یہ عجیب نہ ہوتا تو موقع ملنے پر میں ’بیٹ مین‘ کرسٹین بیل سے شادی کرلیتا، میں ان سے بے حد پیار کرتا ہوں، وہ بہت کول آدمی ہیں، اس کے علاوہ کرسٹین بیل نہ صرف امیر ہیں بلکہ ایک اچھے آدمی بھی ہیں۔ کنگ خان کی اس انوکھی خواہش پر اہلیہ غوری خان کی جانب سے کوئی ردعمل تو نہیں ظاہر کیا گیا تاہم امید کرتے ہیں کہ انہیں شاہ رخ کی یہ بات بری نہیں لگی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.