بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ انتقال کرگئیں

114

بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ 94 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی جس پر انہوں نے والدہ کی تصویر شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔

اداکار نے لکھا کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں جن کی عمر 94 برس تھی، انہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔

بومن ایرانی نے اپنی پوسٹ میں والدہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ زندہ دل خاتون تھیں، انہوں نے جب مجھے فلموں میں کام کیلئے بھیجا تو اس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپاؤنڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو اُن کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.