بیجنگ کو دشمن تصور کرنا قابل مذمت، امریکا خود اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، چین

215

چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی سینیٹ سے بل کی منظوری پر چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا کے لیے سب سے بڑٖا خطرہ دوسرےممالک نہیں، وہ خود ہے۔

چینی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کس طرح ٹیکنالوجی میں ترقی کرتا ہے، یہ اس کا اپنا معاملہ ہے تاہم امریکا کی جانب سے چین کو دشمن تصور کرنا قابل مذمت ہے۔ ترجمان ژاو لیجیان نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ پرامن ترقی کا راستہ اختیار کیا اور اسی راستے پر گامزن رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے گزشتہ روز چینی ٹیکنالوجی اورصنعتی ترقی کا مقابلہ کرنے کے لیے 50 ارب ڈالر کا اضافی بل منظور کیا تھا۔ بل کے حق میں 68 اور مخالفت میں 32 ووٹ آئے۔ ایوان نمائندگان میں منظوری کے بعد بل صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔