ممبئی: بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان نے سلو میاں کا فلمی کیریئر ختم کردینے کا دعویٰ کردیاہے۔
اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجریہ کرنے والے کمال آر خان کی جانب سے سلومیاں پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ برقرار ہے۔فلمی ناقد پچھلے کئی روز سے ٹوئٹر پرسلمان خان کے خلاف توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے کمال خان کے توہین آمیز بیانات کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔سلمان خان نے ناقدکے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔