مایا علی کے عشق میں پاگل تھا: احد رضا میر

31

اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ زندگی کے بیتے دنوں میں وہ مایا علی کے عشق میں پاگل تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے ، یہ انٹرویو احد رضا میر نے سجل علی سے شادی سے پہلے دیا تھا جس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کو کونسی اداکارہ پسند ہیں، احد رضا میر نے پہلے نام لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تاہم بعد میں کہا کہ میں مایا علی کے عشق میں پاگل تھا تاہم جب ان سے ملاقات ہوئی تو مایا سے مل کر بے حد متاثر ہوا۔

واضح رہے کہ احد رضا میراور مایا علی ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جبکہ سجل علی کے ساتھ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.