مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کو کووڈ-19 سے نفسیاتی مسائل کا سامنا

272

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کووڈ-19 سے بچوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے جہاں اب تک بچوں کے مسائل کے 300 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں کورونا کی وبا کے ساتھ ساتھ بچوں میں نفسیاتی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی اننت ناگ ضلع میں 14 سالہ لڑکا مسائل کا شکار تھا جن کی حالت کووڈ-19 کے بعد مزید بگڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں اب تک 4 ہزار 500 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 19 افراد ہلاک ہوئے۔

ماہر نفسیات فرحانہ یاسین کا کہنا تھا کہ ‘بچے میں وائرس سے متاثر ہونے کی سوچ جنم لے رہی ہے جس کے باعث ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘وائرس کے خوف سے وہ اپنے ہاتھوں کو مسلسل دھوتا رہتا تھا اور وبا سے متعلق خبریں دیکھتا تھا’۔

رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکا جب مارچ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلا کیس سامنے آیا تو اس خبر سے بے چین ہوگیا تھا۔