ایران میں صدراتی انتخابات کی گہما گہمی، مرکزی شاہراہوں اور عمارتوں پر امیدواران کے پوسٹرز چسپاں

258

ایران میں صدراتی انتخابات کی گہما گہمی جاری ہے، مختلف شہروں کی مرکزی شاہراوں اور عمارتوں پر امیدواروں کے پوسٹرز لگ چکے ہیں۔

تہران سمیت تمام بڑے شہروں میں صدراتی امیدواروں کے پوسٹرز اور بینرز آویزاں ہیں، صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے سات امیدواروں میں سے 5 کو سخت گیر سمجھا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں، عوام کو بنیادی مسائل کا حل چاہیے۔ ایران میں 18 جون کو صدراتی انتخابات ہو رہے ہیں۔