میری لینڈ: میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں نے ایک ایسا لچک دار کپڑا تیار کرلیا ہے جو اپنے اندر ڈیجیٹل ڈیٹا محفوظ کرنے کے علاوہ اس ڈیٹا کی پروسیسنگ بھی کرسکتا ہے۔
اس ٹیم کے سربراہ یوئل فنک ہیں جو ایم آئی ٹی میں ’’اسمارٹ فیبرک‘‘ کے شعبے میں کئی سال سے تحقیق کررہے ہیں جبکہ پہلے بھی اس نوعیت کی ایجادات کرچکے ہیں۔
ڈیجیٹل کپڑا ان کی نئی اختراع ہے جس کی تفصیلات ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔