سُپر ہیرو کرس ایوینز ٹیکنو Camon 17 سیریز کے برانڈ ایمبسڈر مقرر

133

پاکستانی اسمارٹ فونز انڈسٹری میں ’’کیپٹن امریکا‘‘ کی انٹری، ٹیکنو موبائل نے عالمی شہرت یافتہ سُپر ہیرو کو اپنا برانڈ ایمبسڈر مقرر کرکے اسمارٹ فون انڈسٹری میں نیا ٹرینڈ متعارف کرا دیا۔ اسمارٹ فونز کی دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے چائنیز برانڈ ٹیکنو نے Camon 17 سیریز کےلیے اداکار کرس ایوینز کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنایا ہے۔

امریکی اداکار کرس ایوینز کے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاکھوں مداح ہیں اور وہ کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنے سُپر ہیرو کردار ’’کیپٹن امریکا‘‘ سے عالمی شہرت حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.