کمال آر خان نے بھارت ہمیشہ کیلئےچھوڑنے کا عندیہ دےدیا

53

 ممبئی: سلومیاں کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجزیہ کرنے والے کمال آر خان نے بھارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کمال آر خان نے کہا کہ مجھے بالی وڈ والے مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، ایم ایف حسین کی طرح بھارت سے ہمیشہ کے لیے چلا جاؤں گا کیونکہ کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔

کےآرکے نے کہا کہ میں نے فلموں کےریویو کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم بالی وڈ والوں نے دوبارہ مجبور کیا، مجھے ریویو کرنے سے صرف عدالت کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ایک بار بھارت سے چلاگیا تو پھر کوئی نہیں روک پائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.