اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی

335

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی، یامی گوم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ نے لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔ ٹویٹ میں اداکارہ یامی گوتم نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘‘ اہل خانہ کی دعاؤں سے ہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور شادی کی چھوٹی سی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔