امریکا نے پاکستان، دیگر ممالک کیلئے طبی سامان بھیج دیا

249

امریکا کے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے واشنگٹن نے پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کے لیے ہنگامی طبی امداد روانہ کردی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے یہ امداد، جانیں بچانے میں مدد کے پروگرام کا حصہ ہے، اس پروگرام کا مقصد پورے جنوبی ایشیا میں صحت کی ہنگامی ضروریات پوری کرنا ہے۔

پاکستان میں پرواز ایک ہزار 200 پَلس آکسی میٹرز اور صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار ذاتی حفاظت کا سامان (پی پی ایز) لے کر پہنچے گی۔

مالدیپ میں ہنگامی طبی امداد کے ذریعے 600 پَلس آکسی میٹر اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اور وائرس سے زیادہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 2 لاکھ 92 ہزار ذاتی حفاظت کا سامان فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح سری لنکا کو فراہم کی جانے والی مدد میں 8 لاکھ 80 ہزار ذاتی حفاظت کا ضروری سامان اور ایک ہزار 200 پلس آکسی میٹرز شامل ہیں۔