آئندہ فیس بک کے بانی کو وائٹ ہاؤس کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ

228

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی 2 سالہ معطلی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی الیکشن جیت گیا تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی وائٹ ہاؤس کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان فیس بک انتطامیہ کی جانب سے ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند ہونے کے ردعمل کے طور پر دیا۔ فیس بک انتظامیہ نے یہ پابندی ان اکاؤنٹس سے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ پر حملے کے تناظر پر عائد کی ہے۔