بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار کنگ خان شاہ رخ خان کے ایک اور ہم شکل نے آج کل سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ ابراہیم قادری نامی یہ شخص ہوبہو شاہ رخ خان کی طرح نظر آتا ہے۔
ابراہیم قادری کی ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ شاہ رخ خان کے مداح پہلی نظر میں دیکھنے پر ابراہیم قادری کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار سمجھ بیٹھتے ہیں۔ مداح حیران ہیں کہ کوئی شخص ہوبہو شاہ رخ خان کی طرح کیسے ہو سکتا ہے۔