خودکشی کی پوسٹ لگانے کے بعد معروف بھارتی ریپر لاپتہ

258

بھارت کے نوجوان ریپر ایم سی کوڈے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹیں ڈالنے کے بعد لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق آدتیہ تیواری کئی گھنٹوں سے دارالحکومت نئی دہلی سے لاپتہ ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی آخری پوسٹوں میں خودکشی کا اشارہ دیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں نوجوان ریپر اپنی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر تنازع میں الجھ گئے تھے اور انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان ریپر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم انہوں نے اس پر معافی مانگ لی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کوڈے نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھاکہ مسلسل تنقید نے کمزور کردیا ہے لیکن مجھے امید تھی سب ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں فی الحال دریائے جمنا کے سنسان پل پر کھڑا ہوں جہاں سے دیکھ سکتا ہوں کہ لہریں میرے درد کا جواب دے رہی ہیں‘۔

اس پوسٹ کے بعد نوجوان ریپر لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کے مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خودکشی کا نوٹ ہے۔ مداحوں نے دہلی پولیس سے گلوکار کو تلاش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔