اسرائیل کے وزیردفاع کی امریکی ہم منصب اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں

264

اسرائیل کے وزیردفاع نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع و خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

واشنگٹن میں دونوں ممالک کے وزرا کی ملاقات میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکا علاقائی خطرات کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن سے ملاقات پر غزہ کی تعمیر نو اور امداد پہنچانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔