عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ 17 ہزار 237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 56 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 11 ہزار611 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 74 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 72 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 40ہزار 719 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 68 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 56 لاکھ 94 ہزار74 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 857 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52 لاکھ 70 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 47 ہزار 882 ہلاک ہو چکے ہیں۔