بھارت میں مزید 6 کلو یورینیم پکڑی گئی، 7 افراد گرفتار

252

بھارتی پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6.4 کلوگرام یورینیم برآمد کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع بوکارو کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پیش آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عہدیدار اب تک اصل مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس سے یہ حساس مادہ خریدا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی چندن جھا کا کہنا تھا کہ ‘معدنیات رکھنے اور فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، جس کا شبہ ہے کہ یہ یورینیم ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور معدنیات کو جانچ کے لیے لیب بھیج دیا گیا ہے’۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ بوکارو پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز اور ایف آئی آر میں معدنیات کو یورینیم بتایا گیا ہے۔