بھارت کی ایک اور ناکامی، نیپال کی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کرلیا

319

کھٹمنڈو:چین کے بعد نیپال نے بھی بھارت کی نیندیں اڑا دیں، نیپالی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت سے نیا نقشہ منظور کر لیا گیا۔ لیپولیکھ، لمپیا دھورا اور کالا پانی کے علاقے حصہ قرار، نیپالی فورسز متنازع علاقوں میں داخل ہو گئیں۔

نئے نقشے میں لیپو لیکھ، لمپیا دھورا اور کالا پانی کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کالا پانی سمیت دیگر علاقوں پر ملکیت کا دعویدار ہے۔

اس سے قبل نیپال کے وزیراعظم نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی افواج کو کالا پانی سے ہٹائے، اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کے قبضے میں نہیں رہنے دیں گے۔

نیپالی وزیراعظم خدگا پرساد اولی نے بھارت کو انتباہی انداز میں کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین پر بھارت کا قبضہ برداشت نہیں، ہندوستان فوری طور پر ہمارے علاقے سے نکل جائے۔