فالتو وائی فائی سے چھوٹے برقی آلات چلائے جاسکتے ہیں

80

سنگاپور: وائی فائی ٹرانسمیٹر اور ریسیور اب ہرجگہ موجود ہیں۔ اب ایک خاص ٹیکنالوجی کی بدولت فالتو وائی فائی کو بجلی میں بدل کر ان سے چھوٹے آلات چلائے جاسکتے ہیں۔

وائی فائی میں ہم 2.4 گیگا ہرٹز ریڈیو فری کوئنسی استعمال کرتے ہیں اورکئی مقامات پر اس کے سگنل ضائع ہوتے رہتے ہیں۔ اب ’اسپن ٹارک آسیلیٹر‘ (ایس ٹی او) جیسے منفرد اور چھوٹےآلے کی بدولت وائرلیس امواج کو بجلی میں بدلنا ممکن ہے۔ اس من میں نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایک چھوٹی ایل ای ڈی روشن کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر انٹرنیٹ رابطے میں استعمال نہیں ہورہی تو وائی فائی ضائع ہورہی ہے۔ یہ ہرجگہ موجود ہے اور ہم کسی بیٹری کی بدولت اس سے چھوٹے برقی آلات چلاسکتے ہیں۔ اس طرح ماحول دوست توانائی کا ایک پہلو سامنے آیا ہے۔ گھروں اور شہروں میں چھوٹے سینسر اور اسمارٹ آلات اب وائی فائی سے چلانا ممکن ہے۔ اس طرح کمیونکیشن اور کمپیوٹنگ وغیرہ میں انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.