’قومی کرکٹر بابر اعظم کی شادی اگلے سال ہوگی‘

296

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہوگی۔

بابر اعظم  کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہوا ہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

سینئر صحافی ماجد بھٹی کےمطابق بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا کی بیٹی سے طے ہے اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔

ماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔