دلیپ کمار اور آنجہانی راج کپور کے مکانات کا فیصلہ، ملکیت آرکیالوجی کو دیدی گئی

308

پشاور میں بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور آنجہانی راج کپور کے مکانات کا فیصلہ ہو گیا، دونوں مکانات کی ملکیت آرکیالوجی کو دیدی گئی ہے۔

موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق دلیپ کمار کا گھر 4 مرلوں پر محیط ہے جس کی صوبائی حکومت نے قیمت 72 لاکھ 80 ہزار 658 روپے لگائی ہے۔

اس کے علاوہ راج کپور حویلی 6 مرلوں 3 سرائے پر محیط ہے، صوبائی حکومت نے اس کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار روپے لگائی ہے۔ مالکان کی جانب سے لگائی گئی قیمت پر اعتراضات کیے گئے تھے۔