پاکستان میں اگرچہ میوزک اور کامیڈی ریئلٹی شو ٹیلی وژن پر پیش ہوتے رہے ہیں لیکن جلد ہی شائقین ملک کا پہلا ملٹری ریئلٹی شو بھی چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
میزبان، اداکار و گلوکار فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں ملک کے پہلے ملٹری ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ جلد ہی شائقین شو کو ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
فخر عالم کے مطابق ملک کے پہلے ریئلٹی شو کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور نجی ٹی وی ہم نیوز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شو کو کب سے نشر کیا جائے گا۔