اسمارٹ فون میں لوکیشن کواپنی مرضی سے ترتیب دیں

291

سلیکان و یلی: آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ iOS 14 میں صارفین کے لیے متعدد نئے سیکورٹی اور پرائیویسی سے متعلق فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ ان بہت سارے فیچرز میں ایک فیچر ایسا ہے جسے بہت سے صارفین نے نظر انداز کردیا ہے۔

یہ ایک ایسا انوکھا فیچر ہے جو پرائیویسی کے متلاشی ہر صارف کی اہم ضرورت ہے۔ اس نئے فیچر کی بدولت  استعمال کنندہ کسی بھی مخصوص ایپلی کیشن اور خدمات کے لیے درست لوکیشن کے فیچر کو غیر فعال کر سکتا ہے۔

اس نئے’درست لوکیشن‘ کے فیچر سے صار ف کو زیادہ آزادی مل جاتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جس ایپلی کیشن کو چاہے اپنی درست لوکیشن تک رسائی دے۔ بہت سی ایپلی کیشنز ایسی بھی ہیں جنہیں اپنے افعال سر انجام دینے کے لیےآپ کی درست لوکیشن درکار نہیں ہوتی۔

مثال کے طور پر موسم کی ایپلی کیشن کو موسم کا حال بتانے کے لیے صرف مخصوص علاقے کی ضرورت پیش آتی ہیں، لیکن ایپل میپ اور گوگل میپ جیسی سمت کی راہنمائی (نیوی گیشن) کرنے والی ایپلی کیشنز کو آپ کی لوکیشن کی مکمل معلومات تک رسائی درکارہوتی ہے۔

تاہم iOS 14 نے صارف کو اس بات کا اہل بنا دیا ہے کہ وہ مخصوص ایپ کے لیے درست لوکیشن کا فیچرغیرفعال کرسکتے ہیں۔ جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔