عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا کو میچ کے بعد پریس کانفرنس سے انکار پر جرمانہ

252

ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن شروع ہوتے ہی تنازع بھی سامنے آ گیا، عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا کی طرف سے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے انکار کو ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دس ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمانے کر دیا گیا۔

جاپان کی ناؤمی اوساکا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو سے انکار کیا جسے ضابطے کی شدید خلاف ورزی قرار دے کر اسٹار کھلاڑی کو دس ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا، ساتھ ہی آئندہ ایسی شکایت پر ایونٹ سے آؤٹ کر دینے کی دھمکی بھی دیدی۔ فیورٹ کھلاڑی کی دبنگ انٹری اور جرمانہ کہانی اور دھمکی نے نیا کھیل شروع کر دیا۔

ویمن سنگلز میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے روسی حریف سویتلانا کو دو ایک کے سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا، میچ کا اسکور چھ چار، دو چھ اور چھ تین رہا۔